ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان



اسلام آباد:

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق امیدواروں نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں حصہ لیا اور 519 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

نتائج کے مطابق حتمی طور پر 141 امیدوار سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیاب قرار، بلوچستان کے 5 امیدوار کامیاب قرار پانے والے سرفہرست 10 امیدواروں میں شامل ہیں۔

ایف پی ایس سی نے بتایا کہ سندھ کے 4 اور خیبرپختونخوا کا ایک امیدوار کامیاب قرار پانے والے سرفہرست 10 امیدواروں میں شامل ہیں، کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا، میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل، محمد ذیشان، ارسلان خان، ثانیہ، انضمام قاسم، مراد خالد، محمد اویس خان، ظہیر احمد کامیاب ہونے والے سرفہرست امیدوار ہیں۔

اسی طرح کائنات شہزادی، عاقب شوکت، اسما نثار، زرلشتہ فاطمہ، شاہ محمد، ماریہ زیب اعوان، قمر عباس، حفصہ وقار، کاشف علی اور زوہیب احمد کامیاب قرار پائے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں