ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل 

پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

اپنی پوسٹ میں اونیجا نے ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کیپشن لکھا: "Love Guru کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں۔”

یاد رہے کہ اونیجا رابنسن اس سے قبل اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ ایک نوجوان سے آن لائن محبت کے بعد پاکستان پہنچ گئیں تھیں۔ ان کی اس کہانی نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی۔ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں