ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشہور پاکستانی اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ میں حجاب کرنا شروع کردیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اریج فاطمہ 2017 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں اور 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔

تاہم سابقہ اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ انہیں حجاب کرنے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں طرح طرح کے میسج کر رہے ہیں۔ اریج فاطمہ نے کہا کہ جو ان کے دل کو ٹھیک لگا انہوں نے وہی کیا اور آگے بھی وہی کریں گی جو اللہ انہیں ہدایت دے گا۔ 

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

اریج فاطمہ کا نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے حجاب میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کی ہیں لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ میرے بارے میں فیصلہ کرنا ان کا کام ہے۔ حجاب پہننے کا انتخاب کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں نے کسی کی رائے مانگی ہے یا غیر مطلوبہ مشورے کے لیے سائن اپ کیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں