ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3” نے نئی تاریخ رقم کر دی

بھارت میں تنازع کا شکار ہوکر ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3” نے اوورسیز میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی مشترکہ فلم سردار جی 3 نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بھارت میں ریلیز پر پابندی کے باوجود یہ فلم صرف 15 دنوں میں 50 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اس سپر ہٹ فلم نے جمعہ کے روز 1.75 لاکھ امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی بین الاقوامی آمدن 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 51 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی۔ اس طرح سردار جی 3 پنجابی سنیما کی تاریخ میں صرف دوسری فلم بن گئی ہے جس نے بیرونِ ملک 50 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم جٹ اینڈ جولیئٹ 3 اس سنگِ میل کو عبور کرنے والی پہلی پنجابی فلم تھی۔ اب سردار جی 3 نے کیری آن جٹّا 3 (46 کروڑ) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور قابلِ ذکر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں