ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز پر کارروائی، 7کلو چرس، 9لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد



لاہور:

ریلویز پولیس نے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے مسافر کے قبضے سے 7 کلو کے قریب چرس برآمد کر لی۔

ضلع وہاڑی کے رہائشی ملزم امانت علی کو ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر شک کی بناء پر چیک کیا گیا جس نے پانی کے کولر میں برف کے نیچے خفیہ طریقے سے چرس چھپائی ہوئی تھی۔

ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ریلوے مسافر کے قبضہ سے 9 لاکھ 84 ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

کراچی کے رہائشی عبدالواحد کی ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر فیروز خان نے خود تلاشی لی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں