ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق اڑانے پر نادیہ خان کو شدید تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان نادیہ خان سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مزاق اُڑانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ایک حالیہ ٹی وی شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک سین کا مذاق اڑایا۔ نادیہ نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک جذباتی سین کی نقل کرتے ہوئے مکالموں اور اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کیا، جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔

Nadia Khan Faces Backlash for Mocking Saima  Sajal AlyNadia Khan Faces Backlash for Mocking Saima  Sajal Aly

کچھ صارفین نے الزام عائد کیا کہ نادیہ ذاتی رنجش یا حسد کی بنیاد پر خلیل الرحمان قمر کے ڈراموں کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

Nadia Khan Faces Backlash for Mocking Saima  Sajal AlyNadia Khan Faces Backlash for Mocking Saima  Sajal Aly

Nadia Khan Faces Backlash for Mocking Saima  Sajal AlyNadia Khan Faces Backlash for Mocking Saima  Sajal Aly

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے نادیہ کی اداکاری کے محدود تجربے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ انہیں ایسی لیجنڈری اداکاراؤں پر رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ دوسری جانب مرینہ خان اور عتیقہ اوڈوھو نے اس ڈرامے پر متوازن رائے دی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں