ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی



لاہور:

سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں اعجاز چوہدری نے موقف اپنایا کہ انہیں انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی، الیکشن کمیشن نے ازخود ان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سزا کے بعد مؤقف سنے بغیر کسی بھی رکنِ سینیٹ کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر نوٹیفیکیشن جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے، سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نااہلی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں