ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور کی دھند بھری سرد شام نے فواد خان کو محبت میں کیسے مبتلا کیا؟



کراچی:

فواد خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ اداکار کے مطابق وہ اپنی اہلیہ صدف سے لاہور کی سردیوں میں محبت میں مبتلا ہوئے تھے۔

فواد خان پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی اور فلم اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، داستان، عشق، اکبری اصغری اور کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کیا، جبکہ بولی وڈ فلم خوبصورت سے انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیاب ڈیبیو دیا۔ بعد ازاں فواد کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فواد خان اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ میں 28 نومبر کو نظر آئیں گے۔

حال ہی میں فواد اور ماہرہ خان نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو دیا جس میں فواد نے بتایا کہ 1998 کی سردیوں میں وہ لاہور کی دھند بھری شام میں صدف سے محبت میں پڑے تھے۔ اداکار کے مطابق اُس وقت ایم ایم عالم روڈ پر موجود فور سیزنز ریسٹورنٹ میں لوگ گرم کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور موسم میں ایک خاص رومانوی کیفیت تھی۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ اُس دور میں لاہور کی سردیاں دھند کے باعث بہت خوبصورت ہوتی تھیں، آج کی طرح اسموگ نہیں ہوتی تھی۔ ان کے مطابق لاہور محبت کرنے والوں کے لیے ہمیشہ سے بہترین شہر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں