ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کن 3 پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں؟ اداکارہ نے نام بتادیے

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی مرد اور خواتین اداکاروں کے نام بتا دیے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی اور اپنے تین پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتائے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکاراؤں میں انہیں شہناز شیخ پسند ہیں اور وہ اُن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جبکہ وہ صنم بلوچ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرہ نے تیسرا نام سجل علی کا لیا۔

مرد اداکاروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان پسند ہیں اور ان تینوں کے ساتھ کام کرنا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں