ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند


لاہور:

موٹر وے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث مختلف موٹر وے سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک بند، ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک بند، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک مکمل بند ہے۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے اس بندش کا مقصد عوام کی جانوں اور مال کا تحفظ ہے، کیونکہ دھند میں سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہوں پر بھی مختلف علاقوں میں دھند کی شدت ہے، خاص طور پر کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا سامنا ہے۔

یہ حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کم ہوتی ہے اور سفر محفوظ تر ہوتا ہے۔

ئیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب: غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

موٹر وے پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں