ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ؛ حضرت داؤدؑ پر بننے والی فلم پر پابندی کی درخواست مسترد


کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے حضرت داؤدؑ پر بننے والی فلم پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حضرت داؤدؑ کے بارے میں کارٹون فلم بنائی گئی ہے۔ مسلمان کی حیثیت سے ہم تمام انبیا کا احترام کرتے ہیں، فلم کی نمائش اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ فلم میں کیا قابل اعتراض بات ہے اس کی نشاندہی کریں۔ جسٹس یوسف سعید نے وکلا سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ جس پر وکیل کے جواب پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو فلم آپ نے خود دیکھی ہے ، آپ چاہتے ہیں کہ وہ دوسرے نہ دیکھیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ فلم صرف سنیماؤں کے لیے تو مخصوص نہیں ۔ یہ تو متعدد پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوتی ہیں۔ عدالت نے ابتدائی مرحلے پر ہی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ درخواست میں وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا، فلم سنسر بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست فیصل احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے عبد الرزاق نامی شہری نے دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں