ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی؛ پولیس رپورٹ میں کسے ذمے دار ٹھہرایا گیا؟


لاہور:

نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کے معاملے پر پولیس  نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ خودکشی کی کوشش  کے  بعد اسپتال میں زیر علاج  ہے، جسے گزشتہ روز وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جب کہ 21 سالہ طالبہ فاطمہ ہوش میں  بھی آ چکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اقدام خودکشی کے معاملے میں پولیس نے اپنی رپورٹ مکمل تیار کرلی ہے، جسے اعلیٰ حکام کو بھیجا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں پولیس نے کسی کو بھی واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔


Express News

لاہور، یونیورسٹی میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ ہوش میں آگئیں

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لڑکی، لڑکے اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو ذمہ ٹھہرایا گیا  ہے بلکہ رپورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کو عمارت کی خاص جگہوں پر شیشے اور جالیاں لگانے کا کہا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق رپورٹ آج کسی بھی وقت اعلیٰ افسران کو بھجوا دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں