ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: او جی ڈی سی ایل غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ بری


اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ کو بری کردیا۔

غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے سابق وزیر انور سیف اللہ کو ایک سال سزا اور 50 لاکھ جرمانہ سنایا تھا۔

ہائیکورٹ نے سابق وزیر انور سیف اللہ کو بری کردیا تھا۔ ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جرمانہ 50 لاکھ ختم کرتے ہوئے سزا بحال کر دی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی دائر کی گئی تھی۔

 
جسٹس ہاشم کاکڑ سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں