ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شالیمار ٹرین حادثہ؛ تحقیقاتی رپورٹ میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ذمہ دار قرار


لاہور:

شالیمار ایکسپریس کے حادثے کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے ٹرین عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا، شالیمار ریل گاڑی حادثے میں کرین آپریٹر ندیم شاہ جاں بحق ہوئے، جو ASSCTR ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ حادثہ ٹرین نمبر 27UL کے عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا لہٰذا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔


Express News

شالیمار کے بعد پاکستان ایکسپریس بھی محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار


Express News

پاکستان ریلوے کی شالیمار ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار

حادثے میں تمام شعبہ جات میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

مشترکہ رپورٹ میں ڈرائیور، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں