ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمین اور جائیداد کی خرید و فروخت کے نظام میں بڑی تبدیلی

پنجاب حکومت نے اراضی نظام میں شفافیت کے لیے اہم اصلاحاتی اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں زمین و جائیداد کی خرید و فروخت اب سے صرف گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہوگی۔ 

روایتی فرد برائے بیع اور دیگر دستاویزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ملکیت اور قبضہ کی بیک وقت تصدیق کرے گا۔ بڑے شہروں میں نفاذ کے بعد دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن مہم میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ شہریوں کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اراضی ریکارڈز مراکز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم سے زمینوں کے تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جدید لینڈ مینجمنٹ سسٹم، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ، حکومتی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں