ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں عید کے روز نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد



کراچی:

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی موڑندی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی  ہیں۔

پولیس کے مطابق عید الاضحیٰ کے پہلے روزسرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے روزی موڑندی سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا۔

جاں بحق خاتون اور مرد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل  کی گئیں۔ ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 25 سالہ شمائلہ اور مرد کی شناخت 24 سالہ محمد علی ولد حضرت علی کے ناموں سے کی گئی ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے اور بظاہر نشے اور شدید گرمی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہےجہاں مزید میڈیکل معائنہ اورضروری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں