ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے عید الفطر کی طرح آج عید الاضحیٰ کی نماز بھی کیوں نہیں پڑھی؟



راولپنڈی:

ملک بھر  کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی آج عید الاضحیٰ کی  نماز ادا کی گئی، جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔

اڈیالہ جیل میں نماز عید کے 2 بڑے اجتماعات (جامع مسجد اور امام بارگاہ میں) منعقد ہوئے، جس میں سیکڑوں قیدیوں، حوالاتیوں اور افسران نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے آج عیدالفطر کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کرسکے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سیلز میں موجود رہے۔

واضح رہے کہ رواں برس عید الفطر پر بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی عید کی نماز میں شریک نہیں ہو سکے تھے اور انہوں نے اپنے سیل ہی میں قیام کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں