ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

1 لاکھ فٹ کی بلندی سے گرنے والے آئی فون 17 پرو کے ساتھ کیا ہوا؟

(30 اگست 2026): سوئیڈن میں کیے گئے انوکھے تجربے کے دوران آئی فون 17 پرو زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود حیران کن طور پر بالکل محفوظ رہا جس نے گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو پر ایئر ایکس کیس چڑھا کر اونچائی والے غبارے کے ذریعے اسٹریٹوسفیئر پہنچایا گیا، زمین پر گرنے سے پہلے اس نے 1 لاکھ 416 فٹ کی بلندی کو چھوا۔

آئی فون 17 پرو نے زمین پر واپسی کا سفر تقریباً 25 منٹ میں طے کیا۔ تجربے کے دوران فون اور اس کا کیس منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت کے علاوہ سطح سمندر کے دباؤ کے تقریباً ایک فیصد جتنا فضائی دباؤ برداشت کرنے پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

زمین پر گرنے کے بعد تجربہ کرنے والی ٹیم نے سوئیڈن کے جنگلات میں فون کا سراغ لگانے کیلیے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال کیا۔ ڈیوائس کو تلاش کر کے گینز ورلڈ ریکارڈ کے ایک جج کے سامنے جانچ کیلیے پیش کیا گیا۔

آئی فون مکمل طور پر فعال حالت میں تھا۔ اسے آن اور آف کیا جا سکتا تھا، کالز کی جا سکتی تھیں اور تصاویر بھی لی جا سکتی تھیں جبکہ اس کے بیرونی حصے پر بھی کوئی بڑا نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

یہ تجربہ برطانیہ کی ایرو اسپیس کمپنی سینٹ انٹو اسپیس کے اشتراک سے کیا گیا۔ پروجیکٹ کا مقصد ایئر ایکس کیس کو روایتی ڈراپ ٹیسٹنگ سے کہیں آگے لے جانا اور انتہائی سردی، کم دباؤ اور اثرات کے حالات میں اس کی کارکردگی کو ظاہر کرنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں