ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی پائلٹ نے مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ پول سے ٹکرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیگو ایئر کی پرواز 6 ای -225 نوی ممبئی سے سری نگر پہنچی جب حادثہ پیش آیا خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے ہیں۔

کھمبے پر لیزر سینسر اور ڈسپلے یونٹ لگے ہوتے ہیں جو پائلٹ کو پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔

صبح 9:02 بجے پیش آئے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (نوز کون) کو نقصان پہنچا۔

طیارے کو ضروری دیکھ بھال کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مطلوبہ منظوری کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا۔

مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں