ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی پاسپورٹ پر بغیر ویزا سفر کرنے کا معاہدہ

دو طرفہ تعلقات کا فروغ، تاریخی سمجھوتہ طے پا گیا، اعلیٰ سطحی دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

September 22, 2026 · اہم خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے بغیر ویزا سفر کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس دو طرفہ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور سرکاری دوروں کو آسان بنانا ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔

اسحاق ڈار نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’خوشی ہے کہ #UNGA2026 کے موقع پر میں نے آج اپنے بھائی، اعلیٰ حضرت پرنس فیصل بن فرحان @FaisalbinFarhan کے ساتھ “اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور آفیشل/سپیشل پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ” پر دستخط کیے ہیں۔یہ اہم قدم اعلیٰ سطحی رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلے کو مزید آسان بنائے گا اور ہمارے دیرینہ اور برادرانہ اسٹریٹجک تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔‘

مکہ معاہدے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں