(30 ستمبر 2026): درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی ہونے والے شہری کو عدالت نے 8 کروڑ روپے کا خطیر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے کی ادائیگی کا فیصلہ بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے دیا ہے، جو دو سال قبل درخت کی ایک بھاری ٹہنی گرنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی لاپروائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر موجود ایک خطرناک درخت کی ٹہنی گرنے کے خطرے کے بارے میں پہلے سے علم ہونے کے باوجود انہوں نے فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔
عدالت نے متعلقہ ادارے کو حکم دیا کہ وہ زخمی شہری جی چندن کو 2 کروڑ، 77 لاکھ، 29 ہزار 695 روپے (تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ادا کرے۔
اس کے علاوہ عدالت نے بنگلور شہر میں خطرناک درختوں کو ہٹانے سمیت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کے حوالے سے ریاستی حکومت کو کئی اہم ہدایات بھی جاری کیں۔