ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ایک دہشت گرد کی شناخت کالعدم اتحاد المجاہدین پاکستان کے کمانڈر محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی

October 13, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم اتحاد المجاہدین پاکستان کے کمانڈر محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف سی ٹی ڈی بنوں میں 22 مقدمات درج تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق محب خان عرف ثمین ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملوں، اغوا اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں