فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع افروٹ اور کنگڈوری پہاڑی پر تازہ برف باری ہوئی ہے، جبکہ وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں درجۂ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔
تازہ برف باری سے پہاڑ افروٹ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب میدانی علاقوں میں بارش کے باعث موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے اور لوگوں نے سردی محسوس کرنا شروع کردی ہے۔
گلمرگ کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے موسم نے سرد رُخ اختیار کرلیا ہے۔ تازہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی توجہ ایک بار پھر پہاڑی علاقوں کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔