English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصری شاہ غازیؒ کا 5 روزہ عرف 27 اگست سے شروع ہوگا

القمر

صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال چادر مبارک پیش کریں گے، آخری روز خصوصی دعا ہوگی
کراچی (پ ر) سندھ کے نامور بزرگ حضرت سیّدنا مصری شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک 27 اگست سے 31اگست تک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جائیگا۔ اس حوالے سے چیئرمین درگاہ کمیٹی مرزا اسد نقشبندی چشتی نے کہا کہ حضرت سیّدنا مصری شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کا پانچ روزہ 27 اگست کو بعد نماز عصر پرچم کشائی سے شروع ہوگا، جو منیجر اوقاف درگاہ عبدالرشید سومرو انجام دیں گے۔ 28 اگست کو محفل میلاد (برائے خواتین) بعد نماز ظہر ہوگی۔ اس کے بعدغسل مبارک و صندل و خوشبو پیش کی جائے گی۔ 29 اگست کو صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال چادر پیش کریں گے۔ جس میں سیکریٹری اوقاف حکومت سندھ ہارون احمد خان اور ناظم اعلیٰ اوقاف حکومت سندھ منور علی میسر خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ 30 اگست کو بعد از عشا خصوصی بیان ہوگا اس کے بعد محفل سماع جبکہ آخری روز 31 اگست کو بعدنماز فجر قرآن خوانی، محفل رنگ و قل شریف ہوگا۔ اور اختتامی خصوصی دعا ہوگی جو خاکسار (مرزا اسد نقشبندی) کرائیں گے۔ عرس کی تمام تقریبات ناظم اوقاف کراچی سیّد مرتضیٰ علی شاہ کی زیرنگرانی انجام پذیر ہوں گی۔ مرزا اَسد نقشبندی چشتی نے مزید بتایا کہ سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے جن کیلئے عرس کے ایام کے علاوہ روزانہ بلاناغہ لنگر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے