اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جیل میں سہولتوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کی اجازت کی درخواست پر بھی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جیل میں سہولتوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کی اجازت کی درخواست پر بھی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسے بڑی پیشرفت ہوئی ہے، دبئی کے شہری ناصر عبداللّٰہ لوتھا اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے ناصر لوتھا کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے، ناصر عبداللّٰہ لوتھا کو عیدالاضحیٰ سے پہلے احتساب عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
