لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے گائیکی کے دوران فائرنگ کرنے والے گلوکار کی ویڈیو شیئر کردی۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین کو چیلنج کیا کہ وہ اس گلوکار کو ٹیگ کریں اور اس کی گائیگی پر تنقید کریں۔
ویڈیو میں گلوکار کو گانا گانے کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Dare you to tag him and criticise his singing. pic.twitter.com/eJ9cHJNwgC
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 14, 2023
علی ظفر نے ویڈیو کے کیپش میں لکھا کہ ’چیلنج دینا ہوں کہ گلوکار کو ٹیگ کریں اور گانے کے انداز پر تنقید کرکے دکھائیں۔‘
علی ظفر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم یہ ویڈیو کچھ عرصہ پُرانی ہے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
