اسلام آباد:توانائی کمپنیوں نے ملک میں بجلی ٹیرف میں کمی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرازعظم شہباز شریف کی درخواست پر مقامی توانائی کمپنیوں، لبرٹی پاور پروڈیوسرز اور دیگر نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبرٹی پاور پروڈیوسرز کے بعد گل احمد انرجی پاور پلانٹ کی جانب سے بھی ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے بحران کے لیے سب مل کر کام کریں۔ اولین ترجیح پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ہے۔
گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ کی جانب سے بھی ملک کی معاشی بہتری اور صارفین کے لیے سستی توانائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیا گیا۔ اس سلسلے میں کمپنی نے کہا ہے کہ توانائی کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ہم بحیثیت پروڈیوسرملکی مفاد میں بہتری کے لیے ہیں، ملکی مفاد ہی اولین ترجیح ہے۔

