وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان اور مصر کے زرعی تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ رانا تنویر حسین نے مزید پڑھیں
زمرہ: کاروبار
حکومت مالی شمولیت اور کیش لیس معیشت کے فروغ کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے: عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت مالی شمولیت کے فروغ اور ملک کو کیش لیس معیشت کی جانب لے جانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں جے ایس بینک کے تحت زیڈ والٹ (Z-Wallet) کے افتتاح کی تقریب مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد میں ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کاروباری برادری کے جاری ٹیکس اصلاحات پر بڑھتے اعتماد کا خیرمقدم کیا۔ مزید پڑھیں
حکومت کا آج کے لئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکومت نے آج کے لئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی موجودہ قیمت تین سو ستائیس روپے باسٹھ پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی تین سو اَسی روپے چھیاسی پیسے فی لٹر ہے۔
وزیراعظم کا جولائی میں 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہوئے، جو نہایت مزید پڑھیں
حکومت پیداواری شعبوں کو برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہے ، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے پیداواری شعبوں کو برآمدات میں اضافے کے لیے مؤثر ذرائع میں تبدیل کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں چین کے اقتصادی امور کے سینئر مشیر پریس سن ڈونگ شینگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات مزید پڑھیں
وزیر خزانہ کا حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل تعاون پر زور
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مواقع کی نشاندہی اور مزید بہتری کے متقاضی شعبوں سے نمٹنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے نومنتخب چیئرمین زیاد بشیر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی سے ملاقات کے مزید پڑھیں
پاکستان اور بیلاروس کا صنعتی تعاون فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان اور بیلاروس نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق اسلام آباد میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون سے متعلق مشترکہ مزید پڑھیں
منصوبہ بندی کے وزیر کا پاکستان کی برآمدات بڑھانے پر زور
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی استحکام، خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پلاننگ کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان کی آٹو موٹیو برآمدات بڑھانے اور مزید پڑھیں
کیٹی بندر کو جدید گہرے سمندر کی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر کو جدید گہرے سمندر کی بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کے طور پر ترقی دینے کے لیے جامع پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے یہ ہدایات آج کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ مجوزہ منصوبے میں گہرے سمندر مزید پڑھیں