یورپ روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر راضی

پیرس:یورپی ممالک کے درمیان روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کی جائے گی جبکہ معاہدے پر باقاعدہ عملدرآمد 5دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔ پولینڈ نے قیمت کی حد کو مارکیٹ ریٹ سے 5 مزید پڑھیں

افغانستان: پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، گارڈ شدید زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا ہے، تاہم اس کارروائی میں ان کا سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سفارت خانے کے  ناظم الامور مزید پڑھیں

امریکا کو تخفیف اسلحہ کیلئے جامع حالات پیدا کرنا چا ہئیں، چین

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جوہری پالیسی پر سنجیدگی سے غور کرنا اور جوہری تخفیف اسلحہ میں اپنی خصوصی اور بنیادی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ مکمل اور جامع جوہری تخفیف اسلحہ کے حتمی ہدف حاصل کرنے کے حالات پیدا ہوسکیں۔ ترجمان ژا لی جیان نے مزید پڑھیں

سعودی عرب نے نجی وزٹ ویزا کا طریقہ کار آسان اور آن لائن کردیا

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔ پرسنل وزٹ ویزے پر جانے والے اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے جاسکیں گے۔ انہیں سعودی عرب کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی۔مکہ میں عمرے اور مدینہ میں مسجد نبوی کی مزید پڑھیں

برازیل ، تیونس اور کویت کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کویت سٹی: برازیل ، تیونس اور کویت نے اسرائیلی قبضے کیخلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مزید پڑھیں

کوکین سپلائی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 دبئی:یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے  سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، یہ برطانوی ڈرگ لارڈ اسپین سے فرار ہو کر دبئی پہنچا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پانچ ممالک میں تاریخی کارروائیوں کے دوران سپر کارٹیل نامی اس گروہ کے 49مشتبہ مزید پڑھیں

ہم نئی تجارتی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں، روسی صدر

 ماسکو:روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ہم نئی تجارتی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں،صدر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں، روس کے سرکاری دورے پر موجود، قزاقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف  کے ہمراہ اورینبرگ شہر میں منعقدہ روس، قزاقستان علاقائی فورم میں آن لائن شرکت کی۔ فورم سے خطاب میں مزید پڑھیں

فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے،الجزائری صدر

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر تبون نے  فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی تقریبات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ “اس دن کی یادگار فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی واضح توثیق ہے۔ القدس مزید پڑھیں

انڈونیشیا میں زلزلہ،321 اموات،62ہزارسے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ

جکارتہ:  انڈونیشیا میں گزشتہ پیر کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 321 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے کچھ اور لاشیں نکالی گئی ہیں، متاثرہ مقامات پر اب بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔  انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں پیر کو پانچ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آیا مزید پڑھیں

یورپ میں توانائی بحران میں شدت ،کرسمس کے تہوار پر اضافی لائٹنگ نہیں کی جائے گی

اٹلی:یورپ میں کرسمس تہوار کی خوشیاں مدھم پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کرسمس تہوار پر اضافی لائٹنگ نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے رواں برس کرسمس تہوار کی خوشیاں مدھم پڑنے کا خدشہ ہے۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں