انسداد پولیو مہم، 13 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جمعرات کو چوتھے روز بھی جاری رہی، انسداد پولیو سیل کے مطابق کراچی میں اب تک 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ سندھ بھر میں 76 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے مزید پڑھیں

کرکٹ میچ کے لیے سیکورٹی، کراچی کی شاہراہوں پر ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے لیے اہم شاہراہیں بند کرنے کے باعث شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے لیے کارساز روڈ، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی مزید پڑھیں

گیس قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر ڈیلرز کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گیس کے نرخوں میں اضافے سے سی این جی کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی جس سے سی این جی کا کاروبار کرنے والے افراد بُری طرح متاثر ہوں گے۔ جمعرات کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جنرل سیکرٹری سندھ زون سید ولی وارثی کے مطابق اجلاس مزید پڑھیں

ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کا احتجاج اور دھرنا

کراچی (کرائم رپورٹر) صوبہ بھر کے سندھ یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی اور این ٹی ایس پاس اساتذہ نے اپنی مستقلی کے لیے جمعرات کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے مزید پڑھیں

طارق روڈ کمرشل ایریا میں پانی کی قلت، مکینوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی (کرائم رپورٹر) پی ای سی ایچ ایس کے علاقے طارق روڈ سینٹرل کمرشل ایریا پلاٹ نمبر 156، 226، 356 اور اطراف کے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت جاری ہے، پانی کی فراہمی کے اوقات بالخصوص شام میں مختلف خرابیوں کا بہانہ بنا کر پانی کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جس مزید پڑھیں

گرومندر سے نمائش چورنگی تک سڑک ٹریفک کیلئے کل کھول دی جائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کی معروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے نمائش چورنگی تک ٹریفک کیلئے 20دسمبر کو کھول دیا جائے گا۔کراچی ٹریفک پولیس کے ذرائع کے مطابق دونوں ٹریک کھلنے سے نواب بہادر یارجنگ روڈ اور کوریڈور تھری پر ٹریفک کا دباؤ کسی حد تک کم ہوجائے گا،سڑک کھلنے کے بعد شہری مزید پڑھیں

انوکھا عوامی احتجاج کے ڈی اے کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

محکمہ لینڈ کے رشوت خور افسران کی وجہ سے شہریوں نے اپنی جائیدادوں کے کام روک دیئے، محکمہ مزید بدحالی کا شکار ہوگیا ریکوری ٹھپ ہو کر رہ گئی ، رواں سال 18 دسمبر تک صرف تین کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)ادارہ ترقیات کراچی مزید پڑھیں

مقتولہ بچی کے ورثاء کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج

بھینس کالونی میں لائبہ کی لاش باڑے کے ٹینک سے برآمد ہوئی تھی‘ گرفتار 8 ملزمان کو رہا کردیا گیا‘ اہل خانہ پولیس اہلکار قتل میں ملوث افراد کو پکڑنے کے بجائے مجھے ہراساں کررہے ہیں‘ والد کی میڈیا سے گفتگو کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی میں قتل ہونے والی بچی لائبہ کے کیس میں پیش مزید پڑھیں

لائن کی مرمت‘ لانڈھی میں فراہمی اب معطل رہے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے لانڈھی8000 فٹ روڈ مرتضیٰ چورنگی سے فیوچر کالونی تک ڈالی گئی‘ نئی لائن کو نظام فراہمی آب سے منسلک کرنے کے کام کا آغاز جمعرات19 دسمبر کو صبح9بجے کریگا جو جمعہ20 دسمبر کی صبح9بجے تک جاری رہے گا اس دوران مرتضیٰ چورنگی تا بلال کالونی مزید پڑھیں

آج صبح8بجے سی این جی کی فراہمی کل صبح8بجے تک کیلئے بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی) کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں مزید پڑھیں