کراچی: نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔ نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔ ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے حق میں جھکاؤ کو ظاہر کیا، سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عادل بازئی کیس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے حق میں جھکاؤ کو ظاہر کیا، عادل بازئی کبھی بھی ن لیگ کے رکن نہیں رہے مگر الیکشن کمیشن نے صرف ن لیگ کے سربراہ کی بات پر یقین کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم مزید پڑھیں
190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے مزید پڑھیں
حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حج 2025ء کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مزید پڑھیں
پنجاب میں آلودگی کا باعث بننے والی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف 30 جنوری سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں مقررہ تاریخ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کا آغاز کریں گی اور 30 جنوری کے بعد صوبے بھر میں ان گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع مزید پڑھیں
راولپنڈی‘ 2ماہ قبل لاپتا 5سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی
راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور مزید پڑھیں
وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے مزید پڑھیں
پاکستان رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا،وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو کے دوران کیا۔اپنے مزید پڑھیں
پی آئی اے سے 110 انجینئر ز اور ٹیکنیشنز کے ملازمت چھوڑ جانے کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے 110 ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفا دے دیا، قومی ائرلائن میں انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 110 ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے، استعفے دینے والوں میں 45 انجینئر مزید پڑھیں