پاکستان میں 4 ممالک کے نئے سفیر تعینات؛صدرمملکت کو اسناد پیش کیں

اسلام آباد: پاکستان میں چارممالک آسٹریلیا،ماریشس،ڈنمارک،امارات کے نئے سفیر تعینات کردیئے گئے ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے مزید پڑھیں

فعال خارجہ پالیسی، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ بڑی کامیابی ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے اور ملک کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔ صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام “بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار” مزید پڑھیں

سرکاری حج اسکیم 2026 کےلئے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ حج مزید پڑھیں

کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا۔ 3 ہزار ارب مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت

اسلام آباد: چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں مزید پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم

کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا مزید پڑھیں

92 فیصد تاجروں نےصورتحال منفی قراردیدی،گیلپ سروے

لاہور:گیلپ سروے نے معاشی بہتری کے حکومتی دعوﺅں کاپول کھول کے رکھ دیا، 92 فیصد کاروباری طبقے نے کاروباری صورتحال منفی قرار دے دی، 88 فیصد کا مستقبل سے مایوس، ملکی سمت سے متعلق کاروباری اداروں کی رائے منفی 8 فیصد ہو گئی۔ گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس 16ویں ویوکی رپورٹ جاری کردی ہے۔سروے مزید پڑھیں

پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ سینیٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا۔ سینیٹرعرفان صدیقی کی وفات کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوئی تھی کاغذات نامزدگی 20 تا 21 نومبر کو جمع ہونگے۔

کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش میں توسیع

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس مزید2 دن کےلئے معطل کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلو چستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش کو 18 نومبر تک توسیع دی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت کے اقدام سے صارفین کو شدید مشکلات کا مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلے کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ شق 15 آئین کے خلاف ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری مزید پڑھیں