کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد

کراچی کے معروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ طارق روڈ کی ایک معروف مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر مزید پڑھیں

27ویں ترمیم، پی ٹی آئی سمیت پارلیمنٹ سے بھاگنے والی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہوں گی، وزیر مملکت

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پارلیمنٹ سے بھاگنے والی سیاسی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہوتی جائیں گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فیصلے اور قانون سازی کا فورم ہے، اسے دھونس اور دھمکی سے نہیں چلایا مزید پڑھیں

آفتاب احمد شیرپاؤ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوج مخالف بیان پر شدید ردعمل

اسلام آباد: چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا مزید پڑھیں

27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین مزید ترامیم پیش کردی گئیں۔ اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے اپنی ترامیم بھی پیش کر دیں، ذرائع  نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام کی مزید پڑھیں

ستائیسو یں آئینی ترمیم … جمہوریت مستحکم ہوگی ؟؟

ملک میں اس وقت سب کی نظریں 27 ویں آئینی ترمیم پر لگی ہیں۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ترمیم سینیٹ میں پیش کی گئی اور اس کا مسودہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ اس مسودے پر مکمل مشاورت کے بعد اسے حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 27ویں مزید پڑھیں

27ویں آئینی ترمیم، صدر مملکت کو ماضی کے مقدمات پر بھی تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی مزید پڑھیں

پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کی ونڈ شیلڈ پھرٹوٹ گئی؛ جدہ میں گراؤنڈ کردیا گیا

جدہ: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈشیلڈ ایک بار پھرٹوٹ گئی۔ جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ777کی ونڈشیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو34ہزارفٹ کی بلندی پر ٹوٹی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ کی اندرونی مزید پڑھیں

وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، ترمیم کی منظوری پر تعاون کا شکریہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی مزید پڑھیں

27ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کو روندا جارہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور جمہوریت کو روندا جارہا ہے، جتنے بھی طاقتور لوگ آئے انہوں نے آئین کو پامال کیا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نہ آئینی ہے اور نہ جمہوری ۔ پشاور بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ مزید پڑھیں

27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے فیصلہ: مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے

کراچی: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جس کے بعد وہ بنگلا دیش پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع مزید پڑھیں