بجلی بلز میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا، وزارت اطلاعات  حکام

اسلام آباد: وزارت اطلاعات کے حکام نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں  ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ کے پی کا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد میں دینے کا فیصلہ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران مزید پڑھیں

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے

کراچی: شہر قائد میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق اور شمال مشرقی سمت سے مون سون ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں ایئر پورٹ، لانڈھی، قائدآباد، مزید پڑھیں

یومِ آزادی پر بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ مزید پڑھیں

کراچی؛ نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری، ناتھا خان پل پر کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑگیا

کراچی: شہر قائد کی سب سے بڑی شارع فیصل پر قائم ناتھا خان پل ایک بار پھر نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، بیم ٹوٹنے سے کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ مزید پڑھیں

ہمیں فیصلہ کن انداز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں فیصلہ کن انداز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ مون سون شجر کاری مہم کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، درخت لگانا ہر مزید پڑھیں

جائیداد اور قتل کے مقدمات 24 ماہ، رقم کے تنازعات 12 ماہ میں نمٹانے کی عدالتی پالیسی منظور

اسلام آباد: قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم کی منظوری دے دی، جائیداد کے تنازعات 24ماہ، وراثت، پبلک ریونیو اور رقوم کے تنازعات 12 ماہ کم عمر اشخاص کے فوج داری کیسز 6 ماہ ، قتل کیس نمٹانے کی فوج داری ٹرائل کی مدت 24 ماہ طے کی گئی مزید پڑھیں

سپریم کورٹ جج کیلیے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26اکتوبر 2024سے لیکر 12اگست 2025 تک پالیسیز ،ہدایات ،ایس او پیز پبلک کردیے  جن میں گاڑیوں کی سہولت اور دیگر مراعات اور سہولیات کی تفصیلات شامل ہیں۔ 19مئی 2025کے نوٹیفکیشن  میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی جج کی اقلیتی رائے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کیساتھ ہی ویب مزید پڑھیں

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، قصور کے درجنوں دیہاتوں سے زمینی رابطہ منقطع

لاہور: دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلع قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے قصور کے مطابق گنڈا سنگھ والا ہیڈ سے پانی کا اخراج 75 ہزار کیوسک تک پہنچ مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے دوران بدنام زمانہ انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ مارا گیا۔ ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کو مشکوک جان کر ناکہ بندی کے دوران مزید پڑھیں