ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی

اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ثنا جاوید نے عید مزید پڑھیں

اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل

معروف اینکر اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اقرار الحسن نے سب سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں اقرا الحسن اور مزید پڑھیں

تشدد کو رومانس نہ بنائیں، مشی خان کی نئے ڈراموں پر کڑی تنقید

ماضی میں عروسہ ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مشی خان نے ڈراموں میں تشدد کو رومانس بناکر پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ مشی خان نے ڈراموں میں پُر تشدد مناظر دکھانے پر پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ڈراموں کو فی الفور بند کیا جائے۔ مزید پڑھیں

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا ٹریلر؛ ماضی کی معروف ہیروئن ممتاز کا شاندار کم بیک

نئی فلم ” ویلکم ٹو پنجاب” کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں ہدایتکار سید نور، مسعود بٹ، اعجاز کامران، شہزاد رفیق ندیم مانڈوی والا، راشد خواجہ، کاشف نثار، نور الحسن، التمش بٹ، طارق بٹ، چوہدری کرامت، مزید پڑھیں

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی

معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا مزید پڑھیں

عید الاضحیٰ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی خوبصورت تصاویر وائرل

شوبز کی دنیا کی سب سے دلکش اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے سفید رنگ کے روایتی اور نفیس ملبوسات زیب تن کر مزید پڑھیں

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’’لو گرو‘‘ کا رنگارنگ پریمیئر

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر لالی وڈ کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا۔ لاہور کے مقامی سینما گھر میں ہونے والی اس پرتپاک تقریب میں فلمی صنعت کے بڑے ناموں نے شرکت کی اور ستاروں سے سجی اس شام کو یادگار بنادیا۔  ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہونے والوں میں مزید پڑھیں

’’یک طرفہ محبت ناسمجھی اور جذباتی کمزوری ہے‘‘؛ پروین اکبر

پاکستانی ڈرامے کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے یک طرفہ محبت کو ناسمجھی اور جذباتی کمزوری قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران سینئر اداکارہ نے موجودہ شوبز انڈسٹری اور نوجوان نسل کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ گفتگو کا آغاز ان کے فنی سفر سے ہوا، جو مزید پڑھیں

خلیل الرحمٰن قمر کا متنازع ’’طاغوت اسکینڈل‘‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

معروف ڈرامہ نویس اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے پچھلے سال کے سب سے متنازع وائرل ہونے والے ’طاغوت اسکینڈل‘ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن نے بتایا کہ وہ شو جس میں معروف اسلامی اسکالر ساحل عدیم اور ایک نوجوان خاتون کے درمیان لفظی مزید پڑھیں

’’چھ ماہ میں مرجاؤ گے‘‘؛ ڈاکٹر کی وارننگ نے عدنان سمیع کی زندگی بدل دی

بھارت کے معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل دور کا احوال بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب ان کا وزن 230 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا، تو ڈاکٹرز نے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ انڈیا ٹی وی کو دیے گئے مزید پڑھیں