دعا زہرا کے والدین نے درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا

ویب ڈیسک —  دعا زہرا کے والدین نے ان کی بیٹی کو دارالامان بھیجنے اور اس کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی ہے جس پر لارجر بینچ نے کیس نمٹا دیا ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے مزید پڑھیں

خواہشات، راز اور محبت کی داستان؛ ‘کملی’کو کیوں پسند کیا جا رہا ہے؟

کراچی —  پاکستان میں عموماً رومانوی اور کامیڈی فلمیں باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹتی ہیں لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی سائیکلوجیکل تھرلر فلم ‘کملی’ نے تین ہفتوں کے دوران چار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کے گانے، عکس بندی اور کہانی میں تجسس کے پہلو کی وجہ سے شائقین اس فلم کو مزید پڑھیں

یوکرین یورپی یونین میں نمائندہ حیثیت ملنے کے لیے پراُمید، روسی بمباری میں شدت

ویب ڈیسک —  یورپی یونین کے رہنما دو روزہ کانفرنس کے لیے برسلز میں جمع ہو رہے ہیں جہاں یوکرین کو یورپی یونین میں نمائندہ حیثیت دینے سے متعلق جمعرات کو ووٹنگ متوقع ہے۔ یورپی یونین نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو یونین میں نمائندہ حیثیت دینے کی سفارش کی تھی۔ یونین کے حکام پراُمید ہیں مزید پڑھیں

پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو ہونے والا ‘ریمزی ہنٹ سنڈروم’ کیا ہے؟

مشہور کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی حال ہی میں صحت کی خرابی دنیا کی توجہ کا مرکز بنی۔ وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہوئے ہیں جس سے دنیا بہت کم واقف ہے۔ اس بیماری کا نام ‘ریمزی ہنٹ سنڈروم’ ہے۔ مگر یہ سنڈروم ہوتا کیا ہے؟ جانیے صبا شاہ خان کی رپورٹ میں۔

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ: ‘لوگ ایک کے بعد ایک قبر کھود رہے ہیں’

ویب ڈیسک —  افغانستان میں بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے بعد جمعرات کو بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 1500 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زلزلے سے سب سے مزید پڑھیں

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد —  پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کو آئین اور قانون کے دائرے میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا مزید پڑھیں

وہ غذائیں جن کا استعمال کولیسٹرول کو رکھے انڈر کنٹرول

ویب ڈیسک —  صحت مند زندگی گزارنے میں طرزِ زندگی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔انسان پورا دن کیا کھاتا پیتا ہے اور کس نوعیت کا کام کرتا ہے؟ یہ اس کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ طرزِ زندگی میں متوازن خوراک صحت مند رہنے کے لیے ایک اہم جُز ہے۔ خوراک میں کسی مزید پڑھیں

خشوگی کے قتل کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا دورۂ ترکی

ویب ڈیسک —  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کے 2018 میں قتل کے بعد پہلی بار ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے اصل حکمران کہلائے جانے والے محمد بن سلمان کے ترکی سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کے مزید پڑھیں

پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے ‘بہت قریب’ پہنچ چکا ہے: وزیرِ خزانہ

کراچی —  پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط حاصل کرنے کے’ بہت قریب’ پہنچ چکی ہے۔ وائس آف امریکہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی مزید پڑھیں