بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے وسطی صوبے میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے،جن کا تخمینہ 31.55ٹن لگایا گیا ہے۔ یہ ذخائر چین کے وسطی صوبے ہینان کی ٹونگ بائی کاؤنٹی میں دریافت ہوئے ہیں۔
زمرہ: عالمی حالات
میانمر کی فوج نے مخالفین پر منظم تشدد شروع کردیا
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوج کی جانب سے سارے ملک میں شہریوں کو منظم انداز میں تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ رہائی پانے افراد نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ فوج نے خفیہ حراستی مراکز قائم کر رکھے ہیں اور ان میں 9ہزار سے زائد افراد مقید ہیں۔ پولیس مزید پڑھیں
فلسطینی اداروں پر پابندیاں بلاجواز ہیں‘ اقوام متحدہ
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سول سوسائٹی کی 6تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ انسانی حقوق کے محافظوں، انجمن، رائے اور اظہار رائے کی آزادی اور ان پر حملہ ہے۔ متعلقہ تنظیمیں مزید پڑھیں
ماہی گیری تنازع پر فرانس اور برطانیہ مذاکرات کو تیار
لندن؍ پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس اور برطانیہ نے ماہی گیری سے متعلق تنازع پر مذاکرات کے رضامندی ظاہر کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اس معاملے برطانیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ برطانوی وزیر ماحولیات نے پارلیمان کو بتایا کہ انہوں مزید پڑھیں
سوڈانی فوج نے 6 سفیروں کو سبکدوش کردیا
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی افریقی ملک سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے والی فوج نے بیرون ملک تعینات اپنے چھ سفیروں کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی حکومت نے یورپی یونین، امریکا، چین، فرانس اور قطر میں تعینات سفیروں کے ساتھ ساتھ جنیوا میں سوڈانی مشن مزید پڑھیں
چین کے الزامات پر ترکی کا سخت ردعمل
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے اقوام متحدہ کے لیے مستقل نمایندے فریدون سنرلی اولو نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کا درس لینے کے محتاج نہیں ہیں۔فریدون سنرلی اولو نے ترکی سے شام میں انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کرنے کی مزید پڑھیں
امریکا تائیوان کارڈ کھیلنا بند کرے ، حالات سنگین ہو جائیں گے ، چین
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکا میں سیاسی تناؤ جاری ہے۔ چین نے کہا ہے کہ امریکا نے تائیوان کارڈ کھیلنا بند نہ کیا تو دونوں ممالک کے تعلقات خطرے میں پڑ جائیں گے۔ چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کارڈ کھیلنا بند کرے، امریکا تائیوان کو مزید پڑھیں
چین کے سرحدی قانون نے بھارت کی نیندیں اڑادیں
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے چین کی جانب سے نئے سرحدی قانون پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی قانون ساز ی اور چین کے یک طرفہ فیصلے سے صورت حال بگڑ سکتی ہے۔ مزید پڑھیں
امریکا اسرائیل کشیدگی میں شدت
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3ہزار نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا ،جس کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی۔ ہے۔امریکی نیوز ویب سایٹ’ایکسیوز‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ کشیدہ ماحول میں مزید پڑھیں
صدر غنی کی بے حسی اور اشرافیہ کی مطلب پرستی افغان حکومت کے خاتمے کا سبب بنی، خلیل زاد
اسلام آباد — طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے اعلیٰ امریکی عہدے دار، زلمے خلیل زاد نے الزام لگایا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی ”بے حسی”، افغان اشرافیہ کی ”مطلب پرستی” اور افغان فوجیوں کی جانب سے طالبان سے لڑنے کے عزم میں کوتاہی ایسے اسباب تھے جن مزید پڑھیں