اشرف غنی بدترین دھاندلی سے اقتدار میں آئے تھے‘ زلمے خلیل زاد

واشنگٹن (آن لائن) طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے اعلیٰ امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے الزام لگایا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی بے حسی، افغان اشرافیہ کی مطلب پرستی اور افغان فوجیوں کی جانب سے طالبان سے لڑنے کے عزم میں کوتاہی ایسے اسباب تھے جن کی مزید پڑھیں

پاکستان نے افغانستان کو بھی 5وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی:میچ جتنے کے بعد شاداب اور آصف علی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی‘آصف علی نے ایک اوور میں 4چھکے لگا کرگرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کیا۔افغان مزید پڑھیں

جے این یو: کشمیر کے موضوع پر منعقد ہونے والا ویبینار زبردستی منسوخ کروادیاگیا

یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی نئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر):بھارت کی معروف یونیورسٹی ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہونے والا کشمیر کے متعلق ویبینار زبردستی منسوخ کروادیاگیا۔جے این یو میں سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی طرف سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر مزید پڑھیں

صدر بائیڈن کی فرانسیسی صدر اور پوپ فرانسس سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک —  امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دورہ یورپ کا آغاز پر جمعے کو ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور اٹلی کے دارالحکومت روم میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیکیورٹی معاہدے کے بارے میں، جس سے امریکہ کے طویل مدتی اتحادی فرانس مزید پڑھیں

تائیوان میں امریکی فوج کی اطلاع پر چین کی مذمت

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان میں امریکی افواج کی موجودگی کے انکشاف پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔ تائیوان کی صدر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے کچھ اہلکار تائیوان کی فورسز کو تربیت دینے کی غرض سے وہاں موجود ہیں۔ چینی وزارت مزید پڑھیں

سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے داغے گئے 5میزائل مارگرائے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب اتحاد برائے یمن نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران یمن کے جوبہ اور کسارہ علاقوں میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ عسکری آپریشن کے دوران 95 حوثی دہشت گرد مارے گئے ،جب کہ ان کی 10فوجی مزید پڑھیں

مصر: اذان دیتے ہوئے مؤذن کی روح پرواز کرگئی

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں مسلمانوں کو نماز کے لیے مسجد کی طرف بلاتے ہوئے مؤذن خالق حقیقی سے جا ملا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ مصر کے علاقے منوفیہ میں باجور سینٹر کے علاقے کی مسجد میں پیش آیا۔ فجر کی اذان دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے مؤذن حاجی حسنی کی روح مزید پڑھیں

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 2سال قبل کے واجبات ادا نہ کیے تو آیندہ ہفتے سے غرب اردن کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی بجلی بند کردی جائے گی۔ عبرانی ٹی وی چینل کے اے این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے مزید پڑھیں

جرمنی میں مہنگائی 28 برس کی بلند ترین سطح پر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں افراط زر کی شرح میں مسلسل چوتھے ماہ بھی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ شرح اس وقت 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوش ربا اضافے کا تعلق یورپ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے ،جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ 1993 مزید پڑھیں

ایک ہفتے میں نیا وزیر اعظم نامزد کردیں گے ، سوڈانی فوج

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں حکوت پر قبضہ کرنے والی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ایک نیا وزیر اعظم نامزد کر دیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی حکومت ٹیکنوکریٹ ہوگی۔ انہوںنے یہ بات روسی جریدے اسپٹنک کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ مزید پڑھیں