طالبان افغانستان کے آدھے سے زیادہ ضلعی مراکز پر کنٹرول رکھتے ہیں، پینٹاگون کا اعتراف

ویب ڈیسک —  امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان، افغانستان کے آدھے سے زیادہ ضلعی مراکز پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ لہٰذا آنے والے مہینے افغان حکومت کی قیادت اور عزم کا امتحان ہوں گے۔ امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے بدھ کو پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو مزید پڑھیں

امریکہ میں کرونا وبا نے آبادی کی متوقع اوسط عمر کم کردی

واشنگٹن، ویب ڈیسک —  امریکہ میں سال 2020 میں شہریوں کی متوقع اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی واقع ہوئی ہے، جو جنگ عظیم دوئم کے بعد ایک سال کے اندر اوسط عمر میں کمی کے لحاظ سےسب سے بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔ سیاہ فام امریکیوں اور ہسپانوی امریکیوں میں متوقع مزید پڑھیں

افغانستان میں عیدالضحی پر غیر اعلانیہ جنگ بندی پر عمل جاری

ویب ڈیسک —  افغانستان میں منگل کو عید کے پہلے روز لڑائی میں عارضی طور پر وقفہ کیا گیا، جب طالبان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ غیر اعلانیہ جنگ بندی پر عمل کر رہے ہیں۔ تاکہ افغان عوام پر امن انداز میں عید کی تقریبات میں شامل ہو سکیں۔ اس موقعے پر افغانستان مزید پڑھیں

غزہ میں ‘جنگ کی قیمت’ ادا کرتے بچوں کو نفسیاتی مدد مل سکے گی؟

ویب ڈیسک —  سات سالہ فلسطینی شہری سوزی اشکونتانہ اپنے نئے کھلونوں اور کپڑوں سے کچھ دیر تو بہل جاتی ہیں، مگر ان کی اصل متاع ان کے والد ہیں جنہیں وہ اپنی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیتیں۔ اور کیوں نا ہو۔۔۔۔ ابھی دو ماہ پہلے ہی تو ریسکیو اہل کار کئی گھنٹوں کی مزید پڑھیں

امریکی آئس کریم کمپنی ‘بین اینڈ جیری’ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے ‘جارحانہ اقدام’ کا عندیہ

ویب ڈیسک —  اسرائیل کے وزیراعظم نے منگل کے روز آئس کریم کمپنی ’بین اینڈ جیریز‘ کے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی آئس کریم نہ فروخت کرنے کے فیصلے کے خلاف مہم تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کے امریکہ میں سفیر نے امریکہ کی درجنوں ریاستوں کے گورنروں سے مزید پڑھیں

پیرو میں ملکی تاریخ کا پہلا ‘غریب صدر’ منتخب

ویب ڈیسک —  جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے ایک گاؤں میں اسکول ٹیچر پیدرو کاستیو صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہیں اپنے ملک کی تاریخ کا پہلا ’غریب صدر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ بدھ کو پیرو کی گزشتہ 40 سالہ تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے والی ووٹوں کی گنتی مزید پڑھیں

مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کیوں؟

کراچی —  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر 1.9 ارب ڈالرز رہا۔ جو جی ڈی پی یعنی مجموعی قومی پیداوار کے 0.6 فی صد کے برابر ہے۔ کرنٹ اکاؤںٹ خسارے کو انتہائی سادہ مزید پڑھیں

’بے نظیر بھٹو کو عارف نظامی کی خبر پر یقین نہ آیا مگر ان کی حکومت چلی گئی‘

کراچی —  پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی بدھ کو لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ عارف نظامی کے بھتیجے بابر نظامی کے مطابق تقریباً تین ہفتے قبل انہیں دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ مزید پڑھیں