افغان صدر نے وزرا دفاع، داخلہ اور آرمی چیف کو تبدیل کر دیا

کابل —  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے وزیرِ دفاع، داخلہ اور آرمی چیف کو تبدیل کردیا ہے۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں شدت آ رہی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہفتے کو رات مزید پڑھیں

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کی امریکہ سے متعلق نئی حکمتِ عملی کیا ہو گی؟

سول —  شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنی حکومت کو بائیڈن انتظامیہ سے مذاکرات اور مقابلے کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات سے شمالی کوریا کی حکمران جماعت کا اجلاس جاری ہے جس میں کم جونگ ان نے صدر مزید پڑھیں

دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک —  اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے 2020 کے عالمی رجحانات کے بارے میں اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ، تشدد، ظلم و استبداد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تقریباً 8 کروڑ 24 لاکھ افراد کو جبری طور پر بے گھر ہونا پڑا۔ یہ ریکارڈ تعداد مزید پڑھیں

افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کا خطرہ موجود ہے، امریکی وزیر دفاع کا انتباہ

وی او اے نیوز/ویب ڈیسک —  امریکہ کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اپنی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ افغانستان سے آئندہ چند مہینوں میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود سرکردہ دہشت گرد گروپ امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے سینئر نمائندے جیف سیلڈن کی مزید پڑھیں

کابل: امریکی سفارتخانے کے متعدد اہل کار کرونا میں مبتلا، بیشتر سفارتی سرگرمیاں معطل

ویب ڈیسک —  افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کی بیشتر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص پہلے ہی کووڈ نائنٹین میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکا ہے جب کہ مزید پڑھیں