تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے مہنگا حملہ قرار دیا جس میں اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے ایرانی حملے سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں مگر نقصانات کے حوالے سے مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
شمالی کوریا نے سرحد کے قریب بین الکوریائی سڑکوں اور ریلوے لائنوں کو تباہ کر دیا
شمالی کوریا نے سخت حفاظتی سرحد پر اپنی طرف سے بین الکوریائی سڑکوں اور ریلوے لائنوں کے کچھ حصوں کو دھماکوں سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کی فوج نے انتباہی گولیاں چلائیں ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ بین مزید پڑھیں
اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بنی سُہیلہ میں اسرائیلی میزائل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوئے۔ 7 اکتوبر 2023 کے مزید پڑھیں
اسرائیل کی ایران کو خبردار کرتے ہوئے جلد جوابی حملے کی دھمکی
تل ابیب:اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کو خبردار کرتے ہیں کہ جوابی حملہ بہت جلد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کو مہلک اور عین مزید پڑھیں
نیویارک: فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے حامیوں کا مظاہرہ، سینکڑوں گرفتار
نیویارک کی اسٹاک ایکسچینج کے باہر پیر کو فلسطینیوں اور بعض اسرائیلیوں کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ حکام کے مطابق پولیس نے 200 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا۔ مظاہرے میں شریک زیادہ تر کا تعلق ایکٹیوسٹ گروپ ‘جوئش فار پیس’ سے تھا جنہوں نے اسرائیل کو فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزید پڑھیں
بھارت اور کینیڈا کی ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت
ویب ڈیسک — بھارت اور کینیڈا نے ایک دوسرے کے چھ، چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے باعث بھارت نے قائم مقام کینیڈین ہائی کمشنر سمیت چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی مزید پڑھیں
کینیڈا سے کشیدگی: بھارتی اپوزیشن کا مودی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا دباؤ
بھارت کی اہم ترین اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت پر زور دیا ہے کہ کینیڈا سے بگڑتے ہوئے سفارتی تعلقات پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ ایک دن قبل بھارت اور کینیڈا نے ایک دوسرے کے چھ، چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت مزید پڑھیں
جاپان پہلی بار ناٹو اجلاس میں وزیردفاع کو بھیجے گا
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے پہلی بار ناٹو کے اجلاس میں اپنا وزیرِ دفاع بھیجنے کا اعلان کردیا۔ جاپان انڈوپیسیفک میں بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے یورواٹلانٹک علاقے میں ناٹو فوجی اتحاد کے ساتھ سلامتی کے شعبے میں تعاون کا ہدف رکھتا ہے۔ وزیر دفاع ناکاتانی گین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ مزید پڑھیں
جرمنی ، افغان مہاجرین خطرہ قرار ، ملک بدر کرنے کی دھمکی
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر داخلہ نے افغان مہاجرین کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تمام مہاجرین کو جرمنی سے نکال دیا جائے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق افغانستان کے حالات مستحکم ہوتے ہی برلن حکومت کی آنکھوں میں مہاجرین کھٹکنے لگے ہیں ۔ مزید پڑھیں
کینسر کا علاج گایوں کی صفائی میں ہے‘ بھارتی وزیر کا مضحکہ خیز دعویٰ
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے ریاستی وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا علاج گائے کے باڑے کی صفائی میں ڈھونڈنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔ اتر پردیش کے وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے دعویٰ کیا کہ کینسر کے مریض گائے کے باڑے کی صفائی کرکے اور وہاں لیٹ کر مزید پڑھیں