بھارت میں گرمی کی شدید لہر ، 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی —  بھارت کے بیشتر علاقے اس وقت زبردست ہیٹ ویو یا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی ریاستوں میں بجلی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ عام طور پر بھارت میں مئی اور جون کے مہینے گرم ہوتے ہیں لیکن رواں سال میں یہ سلسلہ مارچ کے اوائل ہی سے مزید پڑھیں

سعودی عرب سمیت کئی ملکوں میں عیدالفطر، خیبرپختونخوا میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات

ویب ڈیسک —  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں پیر کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی بعض حصوں میں عید کے اجتماعات ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں سرکاری طور پر آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے مزید پڑھیں

تحریکِ انصاف کی حکومت کا خاتمہ؛ ‘کہیں تو ہم سے غلطی ہوئی ہے’

اسلام آباد —  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا ہے کہ سابق حکومت کی اداروں کے ساتھ بعض غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جو کہ نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔ فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا کہ اتحادی جماعتیں مزید پڑھیں

مختلف ممالک میں عید الفطر کے رنگ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پیر کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے لیے مساجد اور عیدگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاکستان کے تین صوبوں میں سرکاری سطح پر عید منگل کو منائی جائے گی۔ انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلسطین، آسٹریلیا سمیت دیگر مزید پڑھیں

مدینہ میں نعرے بازی پر فیصل آباد میں مقدمہ درج، عمران خان سمیت 150 افراد نامزد

لاہور —  سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی میں پاکستان کی حکمران جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کے واقعے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں درج کیے گئے مقدمے میں سابق وفاقی مزید پڑھیں

افغانستان میں عید: طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ کا پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب

ویب ڈیسک —  افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے کہا ہے کہ طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوند نے عید کی نماز اتوار کو قندھار کی عید گاہ مسجد میں ادا کی۔ وائس آف امریکہ کی افغان سروس کے مطابق طالبان نے عید پر ملا ہبت اللہ کا ایک آڈیو بیان بھی جاری کیا مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان بے قصور ہیں: عمران خان

ویب ڈیسک —  پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فرح خان بے قصور ہیں اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی اس لیے ہو رہی ہے کیوں کہ وہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہیں۔ اسلام آباد میں پریس مزید پڑھیں