ایران کے پاس اب تقریباً تین ہزار بیلسٹک میزائل ہیں؛ امریکی جنرل

امریکی سینڑل کمانڈ کے جنرل کینتھ فرینگ میکنزی نےمنگل کو قانون سازوں کو بتایا کہ ایران کے پاس اب تقریبا تین ہزار بیلسٹک میزائل ہیں جن میں سے کچھ اسرائیلی شہر تل ابیب تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

یکساں اجرت کا دن: مرد اور خواتین کارکنوں کی تنخواہوں فرق کیوں؟

امریکی خواتین ابھی بھی مردوں کی ایک ڈالر کی اجرت کے مقابلے میں تراسی سینٹس حاصل کرتی ہیں۔ یہ تفریق سیاہ فام ،امریکہ کے آبائی باشندوں اور لاطینی خواتین میں اور بھی زیادہ ہے،ساتھ ہی  یہ تفریق ایشیائی خواتین میں بھی پائی جاتی ہے

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں داعش کا خطرہ بڑھ گیا، مغرب میں نہیں

امریکہ اور دیگر ممالک کےمختلف انٹیلی جینس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دوران داعش خراسان اور آئی ایس آئی ایس کے نام سے جانے والے گروپوں میں جنگجووں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوکر چارہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

"ہم جان دے سکتے ہیں، جارحیت ہرگز قبول نہیں کر سکتے”، زیلنسکی

یوکرین کے صدر نے مطالبہ کیا کہ یوکرین کی فضائی حدود پر ‘نو فلائی’ زون قائم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ”اگر یہ ممکن نہیں، تو پھر یوکرین کو مزید جدید اسلحہ، لڑاکا طیارے اورطیارہ شکن میزائل دیے جائیں جن کی مدد سے ہم اپنے سے کئی گنا بڑے جارح ملک کا ڈٹ کر مقابلہ مزید پڑھیں

یوکرین پر روس کا حملہ، سوشل میڈیا کا محاذ بھی گرم

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا ایک محاذ آن لائن اور سوشل میڈیا پر بھی گرم ہے جہاں اس جنگ سے متعلق درست معلومات اور پروپیگنڈے، دونوں کا ایک سیلاب آیا ہوا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں آن لائن پلیٹ فارمز پر روس کے پروپیگنڈے کو روکنے اور یوکرینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مختلف مزید پڑھیں

امریکہ: ریاست کنیٹی کٹ کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر

مصری نژاد آیا گلال نے امریکی ریاست کنیٹی کٹ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔ ان کے ٹی وی اینکر بننے کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ مزید تفصیل آنشومن آپٹے کی اس رپورٹ میں۔

امریکہ: سلیکون ویلی کے سب سے بڑے فراڈ کی کہانی

واشنگٹن ڈی سی —  امریکہ کی بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی ’تھیرانوس‘ کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الزبتھ ہومز پر مقدمے کی کارروائی جنوری میں ختم ہونے کے بعد منگل سے کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستانی نژاد رمیش بلوانی کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ رمیش بلوانی عرف سنی مزید پڑھیں

دنیا کی بارہ خواتین کے لیے انٹرنیشنل  ویمن آف کریج ایوارڈ

ویب ڈیسک —  امریکہ نے کولمبیا، عراق، لیبیا، میانمار، ویتنام اور دیگر ممالک کی بارہ خواتین کوان کے قائدانہ کردار اور جذبہ ایثارکے مظاہرے پر انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں دیےگئے۔ اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بنگلہ دیش کی ماحولیاتی وکیل سیدہ مزید پڑھیں