شوکت ترین کی 6 ماہ کی مدت میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، رپورٹ

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین کے بطور وزیرخزانہ 6 ماہ کے عرصے میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔  ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ 6 ماہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے مزید پڑھیں

نیب ترامیم؛ اپوزیشن سے بات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا

 اسلام آباد: نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے مزید پڑھیں

پہلی بار پختونوں کو قومی حکومت میں سب سے زیادہ نمائندگی ملی ہے، اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے، لیکن کورونا کے وجہ سے پوری دنیا کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں ورکرز کنوینشن سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے پوری دنیا کی مزید پڑھیں

سانحہ کارساز کے شواہد مٹانے کے سبب جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکا، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ 18 اکتوبر کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درکار شواہد سانحے کے فوری بعد مٹا دیئے گئے جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں اور جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکا۔ باغ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

 اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حالیہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جمعیت علما اسلام (ف) و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہنگامی طور پر پریس مزید پڑھیں

اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا، بلاول

 کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جتنا چور اس وقت ہمارا وزیراعظم ہے اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں مزید پڑھیں

جہلم کا نوجوان بیرون ملک جانے کے سپنے لیے جان کی بازی ہار گیا

جہلم کا رہائشی بیرون ملک میں سنہرے مستقبل کی خاطر سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔ جہلم کا رہائشی 27 سالہ نوجوان عمیر 7 ماہ قبل بیرون ملک میں سنہرے مستقبل کی خاطر سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا جس کی میت گھر پہنچنے مزید پڑھیں

ایف آئی اے نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

 کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بغیر دستاویزات عوام کو سرحد پار کروانے والے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول استو کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر اسٹیفن اور سب انسپکٹر منظور عباسی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نئے مزید پڑھیں

لاہور میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی ہلاک

 لاہور: شاہدرہ کے علاقے جہانگیر کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں جھگڑے کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے3 بھائی جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک راہگیر اصغر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے مزید پڑھیں

کورونا وبا میں مسلسل کمی؛ فعال مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے بھی کم ہوگئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی مزید پڑھیں