لاہور؛ فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور میں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ گروہ کو پھول نگر سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ سی سی ٹی وی مزید پڑھیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار اور بلند شرح سود کاروبار کو مفلوج کر رہے ہیں۔ مہنگی مزید پڑھیں

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر فوجداری و دیوانی کارروائی ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت اور ثالثی کونسل کی منظوری کے بغیر دوسری شادی کرنا مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، جس پر شوہر کو فوجداری اور دیوانی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے اس حوالے سے پانچ صفحات پر مشتمل مزید پڑھیں

سردی کی حالیہ لہر نے بلوچستان کے مناظر کو بھی خوبصورت سفید چادر سے سجا دیا

کوئٹہ: بلوچستان کے پہاڑی اور شمالی اضلاع اب فریزر میں تبدیل ہو چکے ہیں، شدید سردی کی لہر نے پورے صوبے کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے جہاں پارہ نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر کر ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ زیارت کی وادیوں میں تو گویا برف کا نیا موسم شروع ہو چکا مزید پڑھیں

واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، عالمی جریدے نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد: پاکستان نے اسٹریٹجک سمجھ داری سے واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ایک ناگزیر اور قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت کر دیا، اپنی مضبوط سفارت کاری سے پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دے دی۔ پاکستان نے علاقائی تنازع کو عالمی سفارتی فائدے میں بدل کر امریکا میں اپنی اہمیت منوائی مزید پڑھیں

بنوں میں پولیس کی بڑی کارروائی، شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا

بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس کو اطلاع ملی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ: مزید ایک اور لاش کا ڈی این اے، 23 لاشوں کی شناخت، 73 افراد جاں بحق

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں ڈی این اے کے ذریعے مزید ایک لاش کی شناخت کرلی گئی، شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 23 جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں ملبے سے انسانی باقیات نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید ایک لاش کی شناخت ڈی مزید پڑھیں

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مزید پڑھیں

صوبوں کو وفاق کی نسبت زیادہ ٹیکس وصول کرنا پڑے گا :چیئرمین ایف بی آر

لاہور:  چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاکہ صوبوں کو وفاق کی نسبت زیادہ ٹیکس وصول کرنا پڑے گا، تعلیم اور صحت صوبوں کے پاس ہیں، ریاست کا کام ہے کہ ٹیکس وصولی کرے اس میں چند کام صوبے کرتے ہیں۔ تھینک فیسٹ کے تیسرے اور آخری روز این ایف سی ایوارڈ پر مزید پڑھیں

خودمختار فلسطینی ریاست کیلئے پاکستان کا امن بورڈ میں شامل ہونا خوش آئند !!

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت 20 ممالک نے گزشتہ دنوں عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں اجلاس کے موقع پر غزہ امن بورڈ معاہدے پر دستخط کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں غزہ امن بورڈ کے چارٹر پر دستخط ہوئے، پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف مزید پڑھیں