بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا قابل سزا جرم، پارلیمنٹ سے قانون منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کیا گیا جس کے مطابق بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مزید پڑھیں

لاہور: جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور کی اچھرہ لطیف جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کے مرکزی ملزم شیخ وسیم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم متعدد جیولرز کا سونا لیکر فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف اچھرہ پولیس اسٹیشن میں دس مقدمات درج کئے گئے، ملزم کو مزید پڑھیں

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کیلیے حکومتی اقدامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ہائی کورٹ  میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف ادوار میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کے لیے ایکس مزید پڑھیں

ویمن آف دی ورلڈ کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ’واؤ‘ پاکستان 2026 فیسٹیول کا انعقاد

 برٹش کونسل، WOW فاؤنڈیشن، اقوامِ متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشنز پوپولیشن فنڈ اور انٹرپرینیورشپ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ (ای سی ڈی آئی) کے اشتراک سے ویمن آف دی ورلڈ (WOW) پاکستان فیسٹیول کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں WOW پاکستان 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دو روزہ فیسٹیول مزید پڑھیں

ورلڈ اکنامک فورم؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں جاری ہے، جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید مزید پڑھیں

’عارف کا فون آیا مجھے بچاؤ، میرا دم گھٹ رہا ہے‘، لاپتا شخص کے چچا کو کسی معجزے کی امید

کراچی: سانحہ گل پلازہ نے شہر کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے، ملبے تلے دبے جہاں بیسیوں خاندان بے بسی کے عالم میں دربدر ہیں، وہیں عارف کے اہلخانہ بھی کسی حیران کن صورتحال کے منتظر ہیں۔ عمارت کے باہر بیٹھے عارف کے چچا نے بتایا کہ بھتیجے کا فون آیا تھا کہ مجھے مزید پڑھیں

پاکستان میں ایک سال کے دوران 65 لاکھ توہین آمیز و فحش ویب سائٹس بلاک  کی گئیں

اسلام آباد: پاکستان میں ایک سال کے دوران 65 لاکھ توہین آمیز و فحش ویب سائٹس بلاک  کی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران   انکشاف ہوا کہ ملک میں ایک سال کے دوران فائر وال کے ذریعے 65لاکھ توہین آمیز و فحش ویب سائٹس بلاک کی گئیں۔ مزید پڑھیں

کراچی، ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، سعودی عرب جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےجناح ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے 875گرام آئس اور90 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان  اے این ایف کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافر کو مشکوک قرار دیے جانے کے بعد سامان کی مزید پڑھیں

کینیڈا: پاکستانی ہائی کمشنر اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیرِ خارجہ کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائی کمشنر محمد مزید پڑھیں

قومی سول اعزازات اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: قومی سول اعزازات اور ان سے منسلک مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران غیر معمولی کارکردگی پر ساڑھے 1200 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا جب کہ مزید پڑھیں