آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، البتہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی فنڈ کے مشن اور پاکستانی حکام نے اسٹاف لیول معاہدے میں غیر معمولی پیشرفت کرلی ہے۔ ایوا پیٹرووا کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
13 اکتوبر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کا اعلان
13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں مزید پڑھیں
لاہور؛ نوکری سے کیوں نکالا، ملازم نے گن پوائنٹ پر مالک سے رقم ہتھیا لی، ملزمان گرفتار
لاہور: گلبرگ پولیس نے گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ کال سینٹر مالک نے چند روز قبل ملزم فہیم کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس پر ملزم نے مزید پڑھیں
ٹی ایل پی کا ممکنہ مارچ؛ جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت، کنٹینرز پہنچا دیے گئے، کارکنوں کی گرفتاریاں
راولپنڈی: ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے مزید پڑھیں
تجارت میں سہولت کیلیے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر نئی کسٹمز لیبارٹری قائم
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر ایک نئی کسٹمز لیبارٹری قائم کر دی ہے۔ نئی لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک اور پلاسٹک سے بنی مصنوعات، خوردنی اشیاء اور رنگوں کو جانچنے کے لیے بنیادی آلات سے لیس ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا مزید پڑھیں
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے پی ٹی آئی کی سمری جمع
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے سمری چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی۔ پی ٹی آئی نے علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور سمری سینیٹر عون عباس کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔ سینیٹ میں مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے آج جمعرات کے روز کابینہ کا مزید پڑھیں
پی ٹی آئی میں متوقع تبدیلیوں کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا ردعمل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ اے این پی نے ہارس ٹریڈنگ سے حکومتی تبدیلی کی مخالفت کردی
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر حکومتی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔ اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر کسی حکومت کو سپورٹ کریں گے نہ ہی ایسی حکومت کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں
سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرلیاہے، جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرلیاہے۔ سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی مزید پڑھیں