پشاور: خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے عہدوں سے استعفا دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
زمرہ: پاکستان
اگست کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری، ترسیلات زر میں 7 فیصد اضافہ
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، ترسیلات زر جولائی تا اگست 2025ء میں 7 فیصد بڑھ کر 6.35 ارب ڈالرز رہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2025ء میں ترسیلات زر 6.6 فیصد اضافے سے 3.13 ارب ڈالرز ریکارڈ ہوئیں، برآمدات جولائی تا اگست 2025ء میں 10.2 فیصد اضافے سے 5.29 ارب ڈالرز رہیں، مزید پڑھیں
تین بچوں کی ماں کو زندہ جلانے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کرنے کے کیس میں مقتولہ ثانیہ بی بی کے شوہر عادل محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اسلام آباد کے علاقے کرپا میں تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ خاتون نے مزید پڑھیں
پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے مزید پڑھیں
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔ آئینی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ایک جج کو عبوری مزید پڑھیں
پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے مزید پڑھیں
علیمہ خان کو پارٹی چیئرمین بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام مزید پڑھیں
سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر مزید پڑھیں
پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر کتنا عمل ہوا، رپورٹ طلب
اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی۔ 10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں پرائیویٹ اسکولز نے مزید پڑھیں
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ مزید پڑھیں