لاہور: بیتے کی اپنے باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ایسی جگہ سے رقم برآمد ہوئی، جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ شفیق آباد کے علاقے میں باپ کی محنت سے کمائی رقم اڑانے کا پلان چوپٹ ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور کرلیا۔ منظور کردہ بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ کےساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔ بل میں کہا مزید پڑھیں
190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر مزید پڑھیں
شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
اسلام آباد: نماز مغرب کے بعد 27 ویں رجب المرجب کا آغاز ہوتے ہی شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ شب معراج کی مناسبت سے ملک بھرکی مساجد پر چراغاں اور محافل معراج شریف کا انعقاد کیا جارہا ہے،جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج شریف پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ نعت خواہاں حضور مزید پڑھیں
گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم
اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک مزید پڑھیں
سینیٹ کمیٹی داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا جب کہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مزید پڑھیں
برطانیہ کیلیے پروازوں کی بحالی میں پیشرفت، یوکے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا
کراچی: ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے مزید پڑھیں
لاہور؛ بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ مزید پڑھیں
سولر نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے بجلی صارفین پر کتنے ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا؟ حیران کن انکشاف
اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 103 ارب روپے کا بھاری بوجھ گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ حکومت نے شمسی (سولر) نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ نظام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں 321 مزید پڑھیں
مذاکرات سے گریز غیرجمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی پیدا ہوتی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری مزید پڑھیں