پاکستان نے داعش کو سپورٹ کرنے کے افغانستان کے الزامات مسترد کردیے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپس کے خاتمے کے لیے افغان حکام پر زور دیتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ہفتہ وار بریفننگ میں بتایا کہ مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، مزید پڑھیں

عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا، شرجل میمن

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل مزید پڑھیں

پلاٹ کے حصول کیلیے حقائق چھپانے والے شہری کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹ کے حصول کے لیے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے والے شہری کو دونوں درخواستوں میں 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ درخواست گزار محمود احمد نے پلاٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست مزید پڑھیں

ہمارا واضح موقف ہے ’’نو کمیشن نو مذاکرات‘‘، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ ’’نو کمیشن نو مذاکرات‘‘۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو بتایا تھا 7 دنوں میں کمیشن بنایا جائے مزید پڑھیں

پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کےد وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور مزید پڑھیں

پاک بحریہ نے 11 ویں مرتبہ ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات مزید پڑھیں

حکومت بغیر مشاورت فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے۔ مزید پڑھیں

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد میڈیا پر کیا گزری؟ ایچ آر سی پی کی رپورٹ جاری

اسلام آ باد/ اسلام آباد: انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 2022 میں ہونے والی کامیاب عدم اعتماد کے بعد میڈیا کی مزید پڑھیں

قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی منظور کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں کئی بلز پیش کیے گئے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی ایوان سے کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ مزید پڑھیں

سوشل میڈیا قوانین مزید سخت : پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل پیکا بل 2025ء منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں